سچّی توبہ

June 26, 2022

مَیں سوچتی ہوں، حالات بدلتے ہیں، لوگ بھی بدل جاتے ہیں، مگر ربّ نہیں بدلتا۔ وہ ہمیشہ ساتھ رہتا ہے، وہ ہمیشہ معاف کرنے کو تیار رہتا ہے، اس کی محبّت میں کبھی کوئی کمی نہیں آتی۔ وہ ربّ انتظار میں رہتا ہے کہ کب میرا گناہ گار بندہ میری طرف پلٹے اور مَیں اس کے سارے گناہ، ساری خطائیں معاف فرما دوں۔

وہ دُھتکارتا نہیں ہے کہ تم نے بہت نافرمانی کی، بلکہ سچّی توبہ پر فی الفور معاف فرما دیتا ہے۔ مگر ہم پھر بھی اس ربّ کی محبت نہیں سمجھ پاتے، اپنے ربّ سے بے وفائی کرتے ہیں، اس ربّ سے، جو ہمیں ستّر ماؤں سے بڑھ کر چاہتا ہے۔ (عشرت اعجاز )

٭٭٭

آج کی بات

٭دشمن کی طاقت اُس وقت ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے، جب آپ اخلاص و ایمان کے ساتھ اپنے ربّ کو مدد کے لیے پکارتے ہیں ۔

٭ ‏اپنے اندر برداشت پیدا کریں کہ معلوم نہیں آپ کو کون کون برداشت کر رہا ہے۔

٭ ترقّی اتنی ہوگئی ہے کہ ہزاروں مِیل دُور بیٹھے لوگوں سے بات کر سکتے ہیں اور بے حِسی اتنی بڑھ گئی ہے کہ پاس بیٹھے لوگوں کی تکلیف تک دکھائی نہیں دیتی۔

٭ ‏کبھی فجر کی نماز پڑھ کر چہل قدمی کریں، تو محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی بے شمار مخلوقات اپنے خالق کی حمد و ثناء میں مصروف ہوتی ہیں۔

٭ ‏انسان پر ایسے بھی دن آتے ہیں، جب محض سانس لینا بھی بہادری محسوس ہوتی ہے۔

٭ سب سے بڑی قید جس میں لوگ رہتے ہیں، وہ لوگوں کی رائے کا خوف ہے۔ (محمّد سمیع الحق)

بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی ٍناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار

٭برکت، ایسا ہوتا ہے،ایمن علی،مقام نہیں لکھا ٭عظیم ہستی، روبینہ شاہد، گلبرگ ٹاؤن، کراچی ٭سراب، شاہدہ ناصر، گلشنِ اقبال، کراچی ٭دَورِ جنرل ایوب،غلام اللہ چوہان، کراچی ٭نیکی،محمّد علی سحر، محمود آباد، کراچی۔

بذریعہ ای میل موصول ہونے والی ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار

٭برکت، ایسا ہوتا ہے،ایمن علی،مقام نہیں لکھا ٭عظیم ہستی، روبینہ شاہد، گلبرگ ٹاؤن، کراچی ٭سراب، شاہدہ ناصر، گلشنِ اقبال، کراچی ٭دَورِ جنرل ایوب،غلام اللہ چوہان، کراچی ٭نیکی،محمّد علی سحر، محمود آباد، کراچی۔

٭آرٹسٹ، بلال شیخ، لاہور ٭اُف چائے،قرۃالعین فاروق، حیدرآباد ٭نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے،اسماء معظّم، کراچی ٭خوشی کے آنسو،بلال رفیق،خانیوال ٭پروانۂ رحمت، فرح مصباح، کراچی ٭آؤ،دسترخوان بچھائیں،ٹھنڈی چھاؤں، حریم شفیق،سواں گارڈن، اسلام آباد ٭فتور، سیدہ عطرت بتول نقوی، لاہور ٭حُسن شناس، مدثّر اعجاز، لاہور ٭عنوان نہیں لکھا، قدسیہ ملک،کراچی ٭مجھے سائبان کی تلاش ہے، شہلا خضر،کراچی ٭سفید لباس، علیم الدّین صدّیقی، گلشنِ معمار،کراچی۔

بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’کچھ توجّہ ادھر بھی‘‘

٭بے لگام ٹرانسپورٹرز اور بڑھتے ہوئے کرائے،دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، صغیر علی صدّیقی، کراچی ٭بیٹوں کی طرح بیٹیوں کی تعلیم بھی ضروری ہے، پیاری ماں مجھ کو تیری دُعا چاہیے، ڈاکٹر عبدالعزیز چشتی، جھنگ ٭مصنوعی گوشت، مصباح طیّب، سرگودھا ٭منہگائی، افراطِ زر جمہوریت کے لیے خطرہ، شہناز سلطانہ، رمشاء طاہر، ٹیچرز سوسائٹی، گلزارِ ہجری، کراچی ٭جرائم کی روک تھام، اجتماعی غور و فکر کی ضرورت ہے، فرحت ندیم، کراچی ۔

بذریعہ ای میل موصول ہونے والی ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار برائے صفحہ’’ متفرق‘‘

٭مدرز ڈے،نجیب سیال،بہاول پور ٭بیکٹیریا، ابراہیم شاہ، صوابی ٭نیا پاکستان، ہانیہ ارمیہ، مقام نہیں لکھا ٭محمّد تصور علی، محمّد حسن مختار، مقام نہیں لکھا ٭پی ڈی ایم جب خان کی مدد کو پہنچی، مہوش خولہ راؤ، مقام نہیں لکھا ٭گونگے اور بہرے لوگوں کی بستی،قیصر عباس صابر، مقام نہیں لکھا ٭بے شک اللہ جسے چاہے ہدایت دے، یمنیٰ امجد، مقام نہیں لکھا ٭ ریکوڈک سے بلوچستان کی محرومیاں ختم ہوں گی، ڈاکٹر ظفر بگٹی ، لسبیلہ یونی وَرسٹی٭یہ دستور زباں بندی،عالیہ زاہد بھٹی۔

بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار برائے صفحہ’’متفرق‘‘

٭ہنستا مُسکراتا کراچی، ضیاء الحق قائم خانی، جھڈو، میرپور خاص ٭امتحانات میں نقل کے رجحان کا تدارک ضروری ہے، تدریس سے منسلک شعبہ، ڈاکٹر ظفر فاروقی، کراچی ٭ مزدوروں کا عالمی دن، محمّد سلیم خان، لال کرتی، راول پنڈی ٭خاندانِ مغلیہ کے آخری فرماں روا بہادر شاہ ظفر پر کیا بیتی، ڈاکٹر عبدالعزیز چشتی، جھنگ ٭ظلم اور عدل، نفاذِ اردو، شری مُرلی چند، گوپی چند گھوکلیہ، پرانا صدر بازار، شکار پور۔