کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو، وسیم اکرم

June 20, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا، انہوں نے کہا کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں وہ اپنی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے دو، تین دن قبل ایک تصویر لگائی تھی، جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے، ان کا منہ بڑے پتیلے جیسا ہے، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو پلیز۔

مداحوں کی جانب سے وسیم اکرم کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔