ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑ لی

June 21, 2022

ماہی گیر نے دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑ لی ہے۔

کمبوڈیا میں دریائے میکونگ پر واقع کوہ پریہ جزیرے پر ایک مقامی ماہی گیر نے محققین کو بتایا کہ اس نے ایک بہت بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑی ہے جو 3.98 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں دریائے میکونگ میں پکڑی گئی 300 کلوگرام کی اسٹنگرے میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔

دریائے میکونگ میں پکڑی جانے والی اس مچھلی نے 2005 میں تھائی لینڈ میں پکڑی گئی 293 کلو گرام کی بڑی کیٹ فش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی مچھلی کا کوئی سرکاری ریکارڈ یا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔