وائلڈ لائف کا مانسہرہ میں گھر پر چھاپہ،14وائلڈ طوطے ضبط

June 24, 2022

پشاور(وقائع نگار)مانسہرہ وائلڈ لائف سب ڈویژن نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کر کے چنائے مانسہرہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 14عدد وائلڈ طوطے ضبط کر کے ڈھوڈیال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخواکے مطابق مجرم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ چالان تیار کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔