وفاقی،صوبائی ملازمتوں میں وسیب کی آبادی کے مطابق کوٹہ مقرر کرینکا مطالبہ

June 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں حسیب کلاچی، زوہیب گورایہ اور وقاص محمود نےملاقات کی، انہوں نے کہا کہ وسیب کے نوجوانوں پر ملازمتوں کے دروازے بند ہیں، وسیب کیلئے سی ایس ایس کا کوٹہ الگ اور با اختیار صوبائی پبلک سروس کمیشن الگ ہونا چاہئے اور وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں وسیب کی آبادی کے مطابق کوٹہ مقرر ہونا چاہئے۔