پشاور، ریلو ے ملازم کی کمسن بیٹی کو تشدد کے بعد ہلاک کردیا گیا، ورثا سراپا احتجاج

July 05, 2022

پشاور( نمائندہ جنگ) سول کوارٹر پشاور میں نامعلوم افراد نے ریلوے ملازم کی کمسن بیٹی کو تشدد بعد ہلاک کردیا اور لاش خالی پلاٹ میں پھینککرفرارہو گئے ۔واقعات کے مطابق ریلو ے ملازم نذیر احمد کی 11سالہ بیٹی گزشتہ شام ریلوے کوارٹر میں بہن کے لئے شیمپو لینے کے لئے دکان گئی مگر رات گئے تک واپس گھر نہیں آئی جس پرگھر والوں کو فکر لاحق ہو گئی ،انہوں نے بچی کی تلاش شروع کردی۔