سال کے آخر تک خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

July 05, 2022

—فائل فوٹو

مالیاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے اختتام تک 65 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقعات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں گر سکتی ہیں۔

رپورٹ میں خام تیل کا آؤٹ لک اوپیک اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مداخلت کے بغیر وضع کیا گیا ہے۔