سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

April 30, 2024

فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1715روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہو کر 2316 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔