35سماج دشمن گرفتار5مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد

July 06, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 35 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول برآمد کر لئے ۔ پولیس نے 6ملزموں سے ساڑھے 4کلوسے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ 35پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا گیا۔ رتہ امرال پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 5چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ تھانہ دھمیال پولیس نے 12ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو 447گرام چرس برآمد کرلی۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 9جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے 3025 گرام ہیروئن اور تین پسٹل برآمد کر لئے ۔