وزیر اعلیٰ کی ٹانک میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

July 06, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ محمود خان نے گزشتہ روز ٹانک میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقتول اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے جاں بحق اہلکاروں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے وزیر اعلیٰ نے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔