سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کررہا ہے، سید ذکریا علی شاہ

July 22, 2022

فائل فوٹو

سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کررہا ہے۔ یہ بات ترجمان پیٹرولیم ڈویژن سید زکریا علی شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ سعودی عرب سے یہ تیل پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی تاخیری ادائیگیوں پر مل رہا ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن زکریا علی شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے فراہم کیے جانے والے تیل کی مقدار کم ہوگئی ہے۔ سعودی عرب سے مذکورہ سہولت بڑھانے کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کم از کم اتنا تیل مل سکے کہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقدار کم نہ ہو۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔