دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

July 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچز اگست میں کھیلے جائیں گے۔

روٹرڈم روانگی سے قبل 6 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

تربیتی کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی6 سے 11 اگست تک قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے۔

قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔