کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر گڑھے کی مرمت، وزیر بلدیات سندھ پہنچ گئے

July 31, 2022

آئی آئی چندریگر روڈ کے سنگم پر گڑھے کا مرمتی کام جاری ہے

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور ڈاکٹر ضیاالدین روڈ کے سنگم پر گڑھے کا مرمتی کام جاری ہے۔

مرمتی کام کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ آئی آئی چندریگر روڈ پہنچ گئے۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڑھے کی مرمت کا کام کل رات سے جاری ہے، جلد ہی کام مکمل کر دیا جائے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 72 انچ کی سیوریج لائن کو بحال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے ہونے والی بارش کے نتیجے میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ کچھ علاقوں سے اب تک گزشتہ بارشوں کا پانی بھی نہیں نکالا جا سکا ہے۔