سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی

August 01, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 2 ہزار 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 886 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 34 ہزار 945 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 774 ڈالر فی اونس ہے۔