سیفٹی انٹرنیشنل کورسز تکمیل کرنیوالے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

August 06, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)شوال انسٹیٹیوٹ پشاور کے زیر اہتمام سیفٹی انٹرنیشنل کورسز تکمیل کرنیوالے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی کامیابی سے کورس مکمل کرنیوالے طلباء میں راغت اللہ،حسن فاروق، نعیم اللہ، جمشید سعید، میراج علی، کفایت اللہ، احسان، نزیراللہ،اسامہ،حمیداللہ، محب جان، عارف،ارشاداللہ،فہیم خان، نعمان خان،سائل خان، عبدالناصد، حنیف اللہ،عبداللہ، احتشام، محمد صدیق، سراج خان، عثمان سمیت دیگر طلباء شامل تھے اس موقع پر شوال انسٹیٹیوٹ پشاور کے سی ای او خان بہادر وزیر نے کہا کہ ادارہ نے بہترین رزلٹ برقرار رکھا ہماری کوشش ہے کہ ہم ادارے کو مزید بہتر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ادارہ طلباء کو بہترین ٹریننگ فراہم کر رہی ہے جس کے بدولت آج ہمارے طلباء خلیجی ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز ہے انھوں نے کہا کہ ادارہ سیفٹی انٹرنیشنل کورسز کے ساتھ طلباء کو فری انگلش لینگویج اور کمپیوٹر کورس فری فراہم کر رہی ہے