امام حسینؑ کی قربانیوں نے دین کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،علامہ ریاض جوہری

August 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسجد و امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ مجالس امام حسین ؑ اور جلوس تبلیغ دین کا ذریعہ ہیں ،کیونکہ ان میں اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کیا جاتا ہے، اور یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے،امام حسینؑ اور انکے خانوادے کی قربانیوں نے دین کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کردیا لہٰذا ہمیں متحد ہوکر افکار حسینی کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔