ننھے بچے اور بلی کی ایک ساتھ پانی پینے کی ویڈیو وائرل

August 08, 2022

ننھے بچے کی باغ میں لگے چھوٹے فواروں سے پانی پینے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچے کے ساتھ بلی کو بھی اسی فوارے سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گرمی نے جہاں انسانوں کو پریشان کیا ہے وہیں جانور بھی اس سے تنگ نظر آتے ہیں، اسی گرمی کے توڑ کا علاج ایک ننھے بچے اور بلی نے نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باغ میں لگے چھوٹے فواروں سے ایک بچہ کھیل رہا ہے اور ساتھ ہی پانی بھی پی رہا ہے۔

بچے کو ایسا کرتے دیکھ کر بلی بھی اس عمل میں شامل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں کو ایک ہی فوارے سے پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔