چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے، صادق سنجرانی

August 10, 2022

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے سے علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دنیا پہلے ہی تنازعات کی وجہ سے سیکیورٹی کی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ یوکرین میں جاری تنازع کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی۔