مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

August 12, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش ملی ہے،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کےگیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، لاش اور زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شاخت 40 سالہ اسحاق ولد خان محمد اور زخمی کی 37سا لہ محمد عارف ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدودنارتھ ناظم آباد بلاک آرمیں کر نٹ لگنے سےایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں ا سکی شناخت 19سالہ جواد علی ولد سجاد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 18 برتھ نمبر 19 کے قریب سمندر سے کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی مسخ شدہ لاش ملی ،لاش سول اسپتا ل ٹراما سینٹر منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 37سالہ حسین ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بغدادی تھانے کی حدود لیاری کھڈامارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب واقع حجام کی دکان میں فائرنگ سے کورٹ کا نائب قاصد 38سالہ کاشف سندھی ولد عبدالحمید جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے حجام کو حراست میں لے کر پستول قبضے میں کرلی،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کا واقعہ اتفاقی طور پر پیش آیا،مقتول بال کٹنگ کے لئےحجام کی دکان پر آیاتھا اور اپنی پستول حجام کو رکھنے کے لیے دی، حجام مختار پستول مقتول سے لیکر رکھ رہا تھا کہ اتفاقی طور گولی چل گئی جو کاشف سندھی کو لگ گئی،ایم ایل اوکے مطابق جاں بحق ہو نے والے شخص کے سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی ۔