جلوسوں ، مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،مرکزی انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب

August 13, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب سید اصغر عباس نقوی ، چیئرمین انجمن تحفظ عزاداری سید مبشر نقوی، وائس چیئرمین انجمن سید ضامن عباس، سٹی صدر صابر حسین مغل، نائب صدر ملک فیاض حسین، سٹی جنرل سیکریٹری ملک توقیر سکندر اور ارکان ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملتان ریجن کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی اور روٹس پر بہتر انتظامات کیے گئے جس پر ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں۔