قومی ترانہ سنتے وقت کا احساس بیان نہیں کرسکتا، محمد رضوان

August 14, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں قومی ترانہ سنتے وقت احساس الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کے بعد جو محبت ملی وہ بہت ہی زبردست تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کپتان، ہمارا امیر ہے، جو کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اکثر سوچتے ہیں کہ ہمیں جتنی محبت ملتی ہے کیا ہم اس کا حق ادا کرسکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ گراؤنڈ میں جب ترانہ سنتے ہیں تو جو احساس ہوتا ہے، اُسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں۔