پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج

August 16, 2022

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، سیریز کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

قومی ٹیم نے میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے آخری دن ٹریننگ کچھ متاثر ہوئی۔

ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔