علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایڈ کی ورکشاپس 22 اگست سے شروع ہونگی

August 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان بی ایڈ (ڈیڑھ سالہ) بی ایڈ(ڈھائی سالہ) ایم اے،ایم ایڈٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپس22اگست سے شروع ہوں گی، طلبا و طالبات کو آگاہ کیا گیاہے کہ فیس ٹو فیس پروگرام کے تحت ٹیچنگ پریکٹس کورسز کی ورکشاپ میں وہ اپنے متعین کردہ سنٹرز پر اپنے شیڈول کے مطابق شامل ہوں۔تمام طلباءکو ورکشاپ کے خط بذریعہ ڈاک ارسال کر دہ ہیں جن طلباء کو ورکشاپ کے خط موصول نہیں ہووہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) سے یا علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی میں بذات خود حاصل کر سکتے ہیں ۔