عمران خان نے مسٹر سندھ مقابلہ جیت لیا

August 30, 2022

پاکستان ایمچر باڈی بلڈرز گلڈ کے زیر اہتمام مسٹر سندھ اور مسٹر جونئیر سندھ کا مقابلہ کراچی میں منعقدہوا، ایونٹ میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 61 باڈی بلڈرز نے شرکت کی جن میں سے 30 ایتھلیٹ مسٹر سندھ سنئیر کلاس اور 31 ایتھلیٹ مسٹر سندھ جو نئیر کلاس میں مقابل تھے۔

مسٹر سندھ سنئیر کا ٹائٹل سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو عمران خان نے جیتا جبکہ دوسری پوزیشن تن ساز فرحان نے حاصل کی۔ مسٹر سندھ جونئیر کا ٹائٹل محمد اسامہ نے اپنے نام کیا جبکہ دوسری پوزیشن پر فیضان روف رہے۔ ایونٹ میں جج کے فرائض پاکستان ایمچر باڈی بلڈرز گلڈ کے صدر سکندر بلوچ نے انجام دئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت باڈی بلڈنگ پر توجہ دے۔