سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی

August 31, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا دام 1500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 19 ہزار 170 روپے کا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 1715 ڈالر فی اونس ہے۔