یا تو ہمارے شوہر تبدیل کرو یا حکومت، سیلاب متاثرہ خاتون کی دہائی

September 10, 2022

اسکرین گریب

پاکستان کی ایک تہائی آبادی اس وقت سیلاب سے متاثر ہے، ایسے میں خواتین کی زندگی کافی مشکل اور مصائب سے گھِری نظر آ رہی ہے۔

سیلاب متاثرہ افراد کی حالتِ زار عوام کے سامنے لانے کے لیے جیو نیوز کی خصوصی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں معروف و سینئر اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

اس دوران ایک دُکھی، پریشان حالات کے سامنے بے بس خاتون جذباتی ہو گئیں اور حامد میر سے شوہر یا پھر حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

مکمل ملاحظہ کیجئے:

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کا حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں ہیں دونوں ہی برباد ہیں، ہمارے شوہر بھی ناکارہ ہیں، ہم کیا کریں، یا تو ہمارے شوہر بدلی کر کے دو يا حکومت کو تبديل کرو یا تو ہماری قسمت کو چمکاؤ۔