فاسٹ بولر حسنین کی گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل

September 15, 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بہترین گٹار بجا کر اپنے فینز کو حیران کر دیا۔

محمد حسنین جتنی تیز رفتاری سے گیند کرتے ہیں اتنی ہی مہارت کے ساتھ گٹار بجانا بھی جانتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حسنین کی گٹار بجانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حسنین کسی گانے کی دھن پر مہارت کے ساتھ گٹار بجا رہے ہیں۔

یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے تاہم محمد حسنین کے فینز کی جانب سے ناصرف ان کے چھپے ٹیلنٹ کی تعریف کی جا رہی ہے بلکہ ویڈیو کو شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔