کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

September 21, 2022

فائل فوٹو

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو سوشل میڈیا کے میدان میں شکست دے دی۔

اس سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر لیونل میسی کو شکست دے کر ان سے آگے نکل گئے۔

تجزیاتی نیٹ ورک کی رینکنگ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 481 ملین فالوورز ہیں جبکہ لیونل میسی کے فالوورز کی تعداد 361 ملین ہے اور اس میںگزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا۔

نیلسن اسپورٹس کے تجزیہ کاروں کے مطابق رونالڈو کی ایک انسٹاگرام پوسٹکی میڈیا ویلیو اوسطاً 3.5 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ میسی کی پوسٹکی ویلیو 2.6 ملین ڈالر ہے۔