والد نے بابراعظم کی بہترین پرفارمنس کا کریڈٹ کسے دیا؟

September 23, 2022

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کی گزشتہ روز میچ کے دوران دی گئی بہترین کارکردگی پر اللّٰہ کی شان میں تعریفی پوسٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے بیٹے بابر اعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں بیٹے کی بہترین کارکردگی کو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے تحفہ قرار دیا ہے۔

بابر اعظم کے والد نے پوسٹ میں لکھا ہے کہسلام پاکستان، ہر خوشی، کامرانی، کامیابی اور ناکامی کا مالک اللّٰہ پاک ہے، بندہ تو صرف کوشش کر سکتا ہے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں عوام زندہ باد، بس پاکستان ہی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بمقابلہ انگلینڈ کے دوسرے میچ کے دوران بابر اعظم نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔

اس طرح انہوں نے 227 میچز کی 218 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔