شام کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

September 23, 2022

شام کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 20 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

کشتی کے بچ جانے والے مسافروں کے مطابق لبنان سے آنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 120 سے 150 تک مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں لبنانی، شامی اور فلسطینی تارکین وطن موجود تھے، کشتی ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔