اسموگ آلودگی تدارک کیس میں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم

September 24, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے اسموگ آلودگی تدارک کیس میں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے شہر میں آلودگی کا باعث بننے والی سٹیل ملوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اورچیف سیکرٹری کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوانے کا بھی حکم دیدیا۔