تاخیر کا شکار منصوبے ادارے کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں، ایم ڈی واسا

September 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واساظہور احمدڈوگرنے کہاکہ واساکے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، منصوبوں کی مقررہ مدت مین تکمیل میں رکاوٹوں اور میعار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، سست روی کےشکار منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ تاخیر کا شکار منصوبے نہ صرف شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ادارے کی ساکھ کوبھی متاثر کر رہی ہے انہوں نے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز کرکے ان کو جلد ازجلد مکمل کروانے کا حکم دیا ہے تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولتوں سے بروقت مستفید ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں واسا افسران، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز کے ہنگامی اجلاس اور ترقیاتی منصوبوں کے مقامات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔