جنوبی بھارت کے ملیالم فلمساز اشوکن 60 برس کی عمر میں چل بسے

September 26, 2022

جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کے مشہور فلمساز اشوکن اتوار کی شب کوچین میں چل بسے۔ ان کی عمر 60 برس تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے متعدد بیماریوں سے نبرد آزما تھے۔

سینیئر فلمساز کا اصل نام رامن اشوک کمار تھا۔ انہیں ایک ماہ قبل کوچی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ روز چل بسے۔

ان کی موت کی تصدیق کیرالا میں قائم فلم ساز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرز نے کیا۔ آنجہانی فلم ساز اپنے کامیڈی جینر میں کاموں کی وجہ سے مشہور تھے۔