شروتی ہاسن اور ان کے دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا

April 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے والے، ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا کے درمیان قطع تعلق ہوگیا اور دونوں نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔

دونوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان بریک اپ (قطع تعلق) ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل درست ہیں اور یہ بریک اپ گزشتہ ماہ ہوا۔

ان ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میں کچھ ذاتی معاملات تھے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خوشگوار انداز میں کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔

جب اس حوالے سے 38 سالہ شروتی ہاسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بھی کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انکی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔