ابرار الحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم سے انکار کیوں کیا؟

April 26, 2024


پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف پنجابی گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی باربی ڈول سُپراسٹار اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی، جسے آزادی اظہار رائے نہ ہونے کے سبب مسترد کردیا۔

حال ہی میں گلوکار نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت سے البمز کی آفرز تو ہوئی تھیں لیکن فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی کمپنی ’ایروز‘ انہیں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کاسٹ کرنا چاتی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کنٹریکٹ کی شرائط کچھ اس طرح تھیں کہ آپ نے بات نہیں کرنی، آپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا وغیرہ۔

ابرارالحق کے مطابق ایک ایسا ملک جو آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہو اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے اس لیے ان کی آفرز کو مسترد کر دیں۔