پاکستان و انگلینڈ کی ٹیمیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور روانہ

September 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیمیں پیرکو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور روانہ ہوگئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کراچی سے لاہور پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔ کراچی سے لاہور کے لئے پرواز پی کے 6312 پیرکی دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی اور لاہور ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستانی اور مہمان ٹیموں کی فضائی میزبانی پی آئی اے کے لئے باعث افتخار ہے۔