82فیصد پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد لینے کے حامی، گیلپ پاکستان سروے

September 27, 2022

کراچی(جنگ نیوز)82فیصد پاکستانی سیلاب زدگان کےلیے عالمی امداد لینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ لیکن جب بات ہو بھارت سے امدادلینے کی تو 57فیصد مخالفت اور47فیصد حمایت کرتے دکھائی دیئے ۔ عالمی امداد کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پاکستانی خود بھی پیچھے نہیں ۔ 57فیصد سیلاب زدگان کی مدد کےلیے خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ۔ جس میں ملک بھر سے تقریباً 01 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے یکم ستمبر سے16ستمبر 2022 کے درمیان کیا گیا ۔سروے میں 82فیصد پاکستانی سیلاب زدگان کےلیے عالمی امداد لینے کی مکمل حمایت کرتے دکھائی دیئے ۔ البتہ 18فیصد نے عالمی امداد لینے کی مخالفت کرنے کا کہا ۔سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے بھارت سے امداد لینے کے سوال پر 57فیصد پاکستانیوں نے اس کی مخالفت کی جبکہ 43فیصد نے امداد لینےکی مکمل حمایت کرنے کا کہا ۔سروے میں 57فیصد پاکستانیوں نے خود بھی سیلاب متاثرین کےلیے چندہ دینے کا بتایا ۔ البتہ 43فیصد نے کوئی چندہنہ دینے کا کہا۔