گھبرائی ہوئی ہانیہ عامر کو فرحان سعید کی جادو کی جپھی

September 27, 2022

اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو فرحان سعید کی جانب سے دی گئی جپھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والے نجی چینل کے ایوارڈز شو میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جانب سے دھواں دار پرفارمنس دی گئی۔

اس پرفارمنس سے قبل اسٹیج کے پیچھے ہانیہ عامر کافی گھبرائی ہوئی اور پریشان نظر آئیں، ہانیہ عامر سیکڑوں افراد کے سامنے بہتر پرفارمنس دینے کے دباؤ میں نظر آ رہی تھیں۔

ایسے میں ہانیہ عامر کو فرحان سعید نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو منظرِ عام پر آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کے رُخ اس جوڑی کی جانب ہو گئے۔

کسی نے فرحان سعید سے اُن کی اہلیہ سے متعلق پوچھا جبکہ کسی نے فرحان سعید کو ٹھرکی قرار دے دیا۔

ہانیہ اور فرحان میں بے باک دوستی دیکھ کر صارفین کا تنقید کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اتنا مانوس کیوں نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی ایوارڈز شو میں فرحان سعید کی اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کے بجائے اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ پرفارمنس دی تھی۔