امریکی سفیر کو کس پاکستانی بلے باز کی بیٹنگ پسند؟

September 28, 2022

پاکستان میں امریکی سفیر دونلڈ بلوم - فوٹو: فائل

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو کس پاکستانی بلے باز کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے؟ اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ دورہ قذافی اسٹیڈیم کے دوران بتادیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں میچ کو دیکھنے پہنچے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ممالک کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔