نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کِٹ سامنے آگئی

September 29, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق مختلف ممالک کی جانب سے اپنی نئی کٹس متعارف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک بھارت اور آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی اپنی نئی کٹ متعارف کرادی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ کٹ میں سرمئی اور کالے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ کٹ کی تصویر پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔