کنگ چارلس کی تصویر کیساتھ برطانوی سکوں کی نقاب کشائی

September 30, 2022

کنگ چارلس، فائل فوٹو

برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس سوم کی تصویر سرکاری طور پربرطانوی سکوں پر نقش کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’دی رائل منٹ‘نے نئے بادشاہ کی تصویر والے پہلے سکوں کی نقاب کشائی کردی ہے جوکہ جلد ہی ملک میں دستیاب ہوں گے۔

یہ تصویر برطانوی مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے تیار کی ہے اور اسے شاہ برطانیہ نے خود منظور کیا ہے۔

فوٹو، برطانوی میڈیا

رائل منٹ میوزیم میں کرس بارکر کا کہنا ہے کہ ’چارلس نے اس عمومی روایت کی پیروی کی ہے جوکہ ہمارے پاس برطانوی سکوں کے موجود ہے، سکے پر کنگ چارلس سوم کی تصویر کو کنگ چارلس دوم کی مخالف سمت میں نقش کیا گیا ہے‘۔

سکّے پر نقش تصویر میں کنگ چارلس سوم کو اپنے تاج کے بغیردیکھا جاسکتا ہے۔