دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ 18 سال کا ہوگیا

October 01, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

امریکا کی ریاست میسوری میں دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن نامی نوجوان ایک غیر معمولی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جس کے باعث اس کے دھڑکے اوپر دو چہرے نظر آتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن کی پیدائش کے بعد سے کئی مواقع پر ڈاکٹرز نے اس کے جلد فوت ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ بیماری (Sonic the Hedgehog' SHH) جین کے باعث ہوتی ہے۔

ٹریس جانسن کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی زندگی علاج سے کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔