ایران: پولیس کی زیر حراست خاتون کی ہلاکت، طلبا کی احتجاجی ریلیاں

October 01, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

ایران میں پولیس کی زیر حراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران بھر کی جامعات کے طلبا نے آج احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

ایران کے کرد علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی، ایرانی فورسز کی کارروائی میں درجنوں طلبا مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف 15 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔