جمیکا تلاواز نے کر کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو شکست دے کر کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میںمیں برینڈن کنگ کے 50 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز کی مدد سے جمیکا تلاواز نے گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں فائنل میچ میں بارباڈوس رائلز کو8وکٹ سے شکست دے دی۔ برینڈن کنگ کے 50 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے۔ فابیان ایلن میچ اور برینڈن کنگ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بارباڈوس رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔اعظم خان نے فائنل میچ میں 51 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے فائنل میچ سےمتعلق لکھا کہ جو نتیجہ ہم چاہتے تھے وہ نہیں آیا لیکن ٹیم کے ساتھ گزارے 4 ہفتے بہت ہی زبردست رہے۔