کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں، بابر اعظم

October 03, 2022

اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی، کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریشر ہم پر بھی ہوتا ہے، کوچز کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز اچھی ہوئی کافی کلوز میچز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کیچز چھوٹے جو نہیں چھوٹنے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز جیت لی۔