لاہور قلندرز ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی کوشاں

October 04, 2022

فوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب

لاہور قلندرز نے ویمن کرکٹ کی ڈیولپمنٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

لاہور کے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے شرکت کی۔

رانا عاطف نے کہا کہ کنیئرڈ کالج نے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ کام کیا، خواہش ہے کہ کنیئرڈ کالج کے ساتھ مل کر کام کریں۔