قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز ہوگیا ہے، بلوچستان کی ٹیم سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 185رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 240 رنز پر آؤٹ کردیا، وقار احمد نے ناقابل شکست 134 رنز بنائے اور محمد الیاس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سندھ نے سعود شکیل کی سنچری کی بدولت ناردرن کے خلاف 4 وکٹ پر 279 رنز بنالیے ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے میچوں کا 3 شہروں میں آغاز ہوگیا، پہلے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان کی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
احمد دانیال اور محمد علی نے 3، 3 شکار کیے جبکہ سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر91رنز بنالیے ہیں، اظہر علی 14 اور محمد سعد 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ نے ناردرن کے خلاف 4 وکٹ پر 279 رنز بنالیے، سعود شکیل نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ مبشر خان نے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ پہلی اننگز میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، وقار احمد نے 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کے پی کے کی جانب سے محمد الیاس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد بشیر نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر48 رنزبنا لیے ہیں، سلمان آغا 9 اور علی عثمان 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔