گودھرا جونیئر ٹی ٹوئنٹی کر کٹ لیگ

October 04, 2022

گودھرا گرین اسٹار کے زیراہتمام گودھرا جونیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹورنامنٹ کے موقع پر سراج خان نے کہا کہ اس طرح کےٹورنامنٹ ہونے چاہئیں تاکہ گودھرا کالونی کے جونیئر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اپنے خطاب میں سراج خان نے مزید کہا کہ اس کالونی میں بے شمار اچھے کھلاڑی موجود ہیں مگر ان کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی نہیں ہے اس موقع پر سینئر کھلاڑی، فاروق گساوری ، حنیف حاجیا، احمد باہودا، محمد رمضانی بھی موجود تھے، امپائرنگ کے فرائض محمد زاہد، خالد بھٹو نے ادا کئے۔