غلام اکبر وینس مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہوگی

October 05, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین یونین کونسل جھوک وینس ملک غلام اکبر وینس مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آ ج شام 4بجے ان کی رہائش گاہ نیل کوٹ بوسن روڈ پر ہوگی ،مرحوم مثالی زمیندار ہونے کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنما تھے اور انہوں نے علاقہ کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں،مرحوم ایکسین میپکو ملک جاوید وینس اور ایڈمن آ فیسر بی زیڈ یو ملک ناصر عباس وینس کے والد اور آ ئی سی سی ،پی سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ریفری پروفیسر جاوید ملک کے سسر تھے۔