پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں ناکام ترین رہیں، میاں اسلم

October 05, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتوں کو ناکام ترین اورعوام و دین دشمن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ برسراقتدار ٹولے نے ملک کو معاشی سیاسی آئینی اوراخلاقی طورپربحرانوں سے دوچار کردیا ہے، وڈیو لیک، اور مہنگائی کے طوفان سے لیکر قرآن وسنت کے صریحاخلاف ٹرانس جینڈر بل اس کی واضح مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایٹ اورآئی نائن کے دورے کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ میاں محمد اسلم ا نے کہا صرف وزیر خزانہ نہیں پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔